تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہوں گی، جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی اور امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی جانب سے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے منظوری دی۔

حکام کے مطابق فوج کی تعیناتی کا مقصد شہر میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنا ہے۔