عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی آبدوز کو آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ آبدوز بغیر پائلٹ کے چلنے والی تھی اور اسے جاسوسی کے لیے آبنائے ہرمز میں چھوڑا گیا تھا۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت اب بھی مضبوط ہے اور کسی کو اجازت کے بغیر گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی آبدوز کو قبضے میں لینے کے بعد پاسداران انقلاب کے اہلکار اسے اپنے ساتھ لے گئے، جہاں اس کی مکمل تلاشی لی گئی۔ تاہم امریکی فوج نے آبدوز پکڑے جانے سے متعلق ایرانی دعوے کو مسترد کردیا تھا۔
امریکی تردید کے بعد پاسداران انقلاب نے مبینہ طور پر قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو جاری کی، جس میں قرآن پاک کی وہ آیت بھی شامل کی گئی جس میں فتح کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔







