Follw Us on:

رمضان المبارک میں سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Schools students

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینے میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اسکول، جن میں ایک شفٹ ہوتی ہے، وہ پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔ جبکہ جمعے کے روز 8:30 سے 12:30 تک کھلیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق جن اسکولوں میں دو شفٹیں ہوتی ہیں، ان میں پہلی شفٹ 8:30 سے 12:30 تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک ہوگی۔ جمعے کے روز دوسری شفٹ 2:30 سے 5 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق لڑکیوں کے اسکول کا کھلنا  اور بند ہونا بتائے گئے وقت سے 15 منٹس پہلے ہوگا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس