Follw Us on:

شہباز شریف آذربائیجان کے بعد ازبکستان کے دورے پر، مقاصد کیا ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اکانومک اور تجارتی تعلقات میں نئے افق کی تلاش کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں، اور اس ضمن میں گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اس کے ساتھ ہی صنعتی تعاون کے لیے بھی ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین خطے کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔

ازبکستان کے سفیر ‘علیشر توختایف’ نے گزشتہ ماہ پاکستان میں اعلان کیا تھا کہ اس سال تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست فضائی راستہ متعارف کرایا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے ازبک ہم منصب صدر ‘شوکت مرزایف’ کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے جن میں اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکیورٹی سمیت خطے کی استحکام کے معاملات شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف یادداشتوں (MOUs) اور معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور ازبکستان کاروباری فورم سے خطاب بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری افراد شرکت کریں گے۔ اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ 2019-20 میں دونوں ممالک کی تجارت 27 ملین ڈالر تھی جو 2022-23 میں بڑھ کر 126 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں نیا باب رقم کرے گا، بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے بھی خوشحالی کے دروازے کھولے گا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے اشتہارات یا خبریں؟ صحافت کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس