Follw Us on:

پاکستان میں نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام کا اعلان، ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جدید فریم ورک کی تیاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر سنجیدگی سے غور کرے گی، جس کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں کی پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت فراہم کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس وزیر خزانہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر کے مشیران نے بھی شرکت کی، اور کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور معیشت پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں کہا کہ حکومت کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق مؤثر، شفاف فریم ورک تیار کرنا ہے، جو مالیاتی شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے۔ انہوں نے فیٹف گائیڈلائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

کونسل کا مقصد نہ صرف ضوابط کی تشکیل بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدیدیت کے لیے متوازن حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ اقدام پاکستان کے لیے ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جو ملک کو عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے میدان میں ایک نمایاں مقام دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی انقلاب کا آغاز: وزیراعلیٰ سندھ کا طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس