اپریل 10, 2025 11:06 شام

English / Urdu

Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی، پروٹیز کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبرت ناک شکست

مادھو لعل
مادھو لعل
انگلینڈ کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ہیں(تصویر، گوگل)

چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں پروٹیز نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، پروٹیز نے انگلش کھلاڑیوں کے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب محض 29.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین انٹرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا گیا، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پروٹیز بولرز کے سامنے پوری انگلش ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کر کے گرتی گئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور بن ڈکٹ اوپننگ کے لیے کریز پر آئے، مگر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ محض 9 رنز پر گر گئی اور ‘سالٹ’ 8 رنز بنا کر چلتے بنے، جس کے بعد جے اسمتھ کریز پر تشریف لائے، مگر وہ بھی کریز پر نہ ٹک سکے اور 0 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پروٹیز بلے بازوں نے انگلش بلے بازوں کے بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کر دیا۔ انگلش ٹیم کا ایک کے بعد ایک بلے باز کریز پر آتا اور چند منٹ ٹہرنے کے بعد واپس پویلین لوٹ جاتا۔ یوں پوری ٹیم 179 پر ڈھیر ہو گئی اور پروٹیز کو 180 کا ہدف دیا۔

انگلش بلے بازوں کی جانب سے جو روٹ نے 37، جوفرا آرچر نے 25، جب کہ بن ڈکٹ نے 24 رنز بنائے۔ دوسری جانب مارکو جانسن وایان مولڈر نے 3،3، کیشو مہاراج نے 2، جب کہ نگیڈی اور راباڈا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پروٹیز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 29.1 اوورز میں 183 رنز بنائے۔ پروٹیز کی جانب سے ریان ریکیلٹن اور ٹرستان اسٹبس اوپننگ کے لیے آئے، مگر بدقسمتی سے ٹرستان کوئی اسکور نہ بنا سکے۔ پروٹیز کی جانب سے راسی وان ڈیر ڈوسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ہینرچ کلاسن نے 56 بالوں پہ 64، جب کہ ریکیلٹن نے 27 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سیمی فا ئنل میں کون، کس سے کھیلے گا، اس کا فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کے بعد ہوگا، نیوزی لینڈ،بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس