Follw Us on:

رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں سحر و افطار کے اوقات کیا ہوں گے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، پہلا روزہ کل ہو گا۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، عشاء کی نماز کے بعد نمازِ تراویح کے اجتماعات آج سے ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ کہ بنگلہ دیش، ملائشیا اور بھارت میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔ اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے۔

رمضان المبارک کی سحر و افطار کے اوقات یہ ہیں:

بنگلہ دیش، ملائشیا اور بھارت میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ سعودی عرب، دبئی، ابوظبی اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رمضان کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ  رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول  پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع  فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان، فی خاندان کتنی رقم ملے گی؟

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے۔رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس