اپریل 5, 2025 1:08 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

برطانیہ میں شرح اموات ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئیں:رپورٹ

حسیب احمد
حسیب احمد
دل کی بیماریوں سے اموات زیادہ تر 70 برس کی عمر میں ہوتی ہیں(تصویر، گوگل)

برطانیہ میں شرح اموات ریکارڈ نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، ماہرین کے مطابق 2024 میں شرح اموات 2019 کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

نئے اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ کو کورونا وائرس آنے کے بعد سے دوبارہ معاشرتی طور پر مستحکم قرار دیا  جا رہا ہے۔

شرح اموات پر تحقیق برطانوی ادارے سی ایم آئی کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے، سی ایم آئی کے عہدیدار سٹورٹ میکڈونلڈ نے بتایا کہ شرح اموات میں کمی کے حوالے سے گزشتہ پانچ سالوں میں بہتری آئی ہے لیکن نوجونواں میں شرح اموات پہلے کی نسبت بڑی ہے جوکہ غور طلب بات ہے۔

سی ایم آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1974 کے دوران برطانیہ میں اموات کی شرح دوہزار چودہ فی ایک لاکھ افراد تھی جوکہ 2011 میں ایک ہزار 85 افراد فی ایک لاکھ افراد تک پہنچ چکی ہے۔

2024 میں فی ایک لاکھ افراد میں اموات کی اوسط کم ہو کر 989 افراد کی سطح پر آ گئی(تصویر، بی بی سی )

رپورٹ کے مطابق 2024 میں فی ایک لاکھ افراد میں اموات کی اوسط کم ہو کر 989 افراد کی سطح پر آ گئی ہے۔

تھنک ٹینک ” دی کنگز فنڈ” کی عہدیدار ڈاکٹر وینا نے بتایا کہ شرح اموات میں کمی بہت حوصلہ افزا بات ہے، مریضوں اور بزرگ افراد کے معمولات زندگی میں کافی بہتری آئی ہے۔

برٹش ہارٹ فاونڈیشن میں میڈیکل آفیسر اور چیف سائنٹسٹ پروفیسر برائن ولیمز نے کہا کہ برطانیہ میں دل کی بیماریاں اموات کی بڑی وجہ بن رہی ہیں اور دل کی بیماریوں سے اموات زیادہ تر 70 برس کی عمر میں ہوتی ہیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس