Follw Us on:

گنڈاپور کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے، عظمیٰ بخاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کا 365 دنوں میں 625 منصوبے شروع کرنا مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایک سال میں 365دن ہوتے ہیں، کے پی حکومت نے 625 منصوبے ایک سال میں کیسے شروع کردیئے؟ گنڈا پور کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کو چلانے کا بجٹ نہیں وہ ایک سال میں 625 نئے منصوبے شروع کرنے کا جھوٹ مت بولے، کے پی حکومت کے پاس ان یونیورسٹیوں کو چلانے کے لیے زمینیں بیچنی پڑیں وہ 625 نئے منصوبے کیا شروع کریں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈا پور سرکار کے 625 منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہوں گے۔ خیبرپختونخواہ ترقی میں نہیں بلکہ لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے سال میں ایک بھی دن کے پی حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔ ایک سال میں 685 دفعہ تو وزیر اعلٰی دفتر تک نہیں آیا، یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادئیے؟ خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے لیے اور بلدیاتی نمائندے فنڈز کے لیے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گنڈا پور کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا سے سموگ پر بات ہو سکتی ہے، دہشت گردی پر کیوں نہیں؟ مشیر اطلاعات کے پی کا وفاق سے سوال

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، احتساب کمیٹی کے لوگ خود اس میں ملوث ہیں۔ گھڑیاں،انگوٹھیاں اور 190ملین کے ڈاکے مارنے والے کی احتساب کمیٹی خود قابل احتساب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کو وفاق سے ملنے والے فنڈز صرف جلسے،دھرنے اور بندر بانٹ کی نظر ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخواہ کو دیے فنڈز کا آڈٹ کروانا چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس