اپریل 4, 2025 4:30 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کیئر اسٹارمر کے مسئلہِ یوکرین کے حل کے لیے اتحادیوں سے رابطے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ہفتے کے روز تقریباً 25 عالمی رہنماؤں پر زور دیں گے کہ وہ یوکرین کی حمایت کے لیے ٹھوس وعدے کریں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے دباؤ بڑھائیں۔

اسٹارمر کو امید ہے کہ اس ویڈیو کال میں مغربی ممالک، بشمول یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ، یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا مضبوط اظہار کریں گے۔

وہ کیف کو مذاکرات کے لیے ایک مستحکم پوزیشن دلوانے کے لیے فوجی، مالی اور لاجسٹک مدد کی پیشکش پر زور دیں گے۔

یہ میٹنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کے بعد ہونے والی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد یوکرین کے لیے امداد کے نئے طریقے تلاش کرنا ہے۔

اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ جنگ بندی کے بعد یوکرین میں امن دستے تعینات کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے واشنگٹن کو سکیورٹی “بیک اسٹاپ” فراہم کرنا ہوگا تاکہ پوٹن دوبارہ حملے سے باز رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر روس جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہوتا تو مغربی ممالک کو اس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کریملن پر جنگ بندی میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روسی قیادت غیر ضروری شرائط عائد کر رہی ہے تاکہ وقت حاصل کیا جا سکے۔

دوسری جانب، پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اصولی طور پر جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کے اپنے عزائم ترک کرنا ہوں گے، روس کے زیر قبضہ چار علاقوں کو اس کا حصہ تسلیم کرنا ہوگا اور اپنی فوج کا حجم کم کرنا ہوگا۔

کیف نے ان شرائط کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اس تمام تر صورتحال میں مغربی ممالک یوکرین کی حمایت کے لیے مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں اور یہ کانفرنس اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس