افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اپنا استعفیٰ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ کو بھجوا دیا ہے، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان قیادت میں اندرونی اختلافات اور حقانی کی عوامی سرگرمیوں سے طویل غیر حاضری کے باعث یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ان کی غیر موجودگی کے دوران وزارت داخلہ کے امور ان کے نائبین ابراہیم صدر اور نبی عمری سنبھال رہے تھے۔
واضح رہے کہ تاحال طالبان کی جانب سے سراج الدین حقانی کے استعفے اور منتقلی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب رپورٹس میں حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان کشیدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں، خاص طور پر خواتین کے حقوق اور طرز حکمرانی کے حوالے سے حقانی کی خوست منتقلی طالبان کے اندر مزید اختلافات کا اشارہ دے سکتی ہے، کیونکہ یہ علاقہ ان کے نیٹ ورک کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔