اپریل 5, 2025 4:10 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

اظہر تھراج
اظہر تھراج
شرح سود آدھی، مہنگائی کم ہو کر ڈھائی فیصد تک آگئی ہے، خواجہ آصف (فوٹو: ڈیلی لیڈ پاکستان)

وزیر دفاع  نے اپنے سیاسی حریفوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام جاری کیا ہے ۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نصب العین ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ہے جب کہ انہوں نے آج ثابت کردیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج ثابت کردیا کہ عمران خان ان کی اول اور آخر ترجیح ہیں، وطن کی سلامتی اور امن ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا نصب العین ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اس جنگ میں پی ٹی آئی کس کے ساتھ کھڑی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے؟

خواجہ آصف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کیخلاف اتحاد اور فیصلہ کن اقدام ترتیب دیے جارہے ہیں، سویلین اور فوجی قیادت دشمن کے خلاف قوم کو ایک پیج لانے کی بات ہورہی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کی فتح ہوگی۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ’ان کیمرہ‘ اجلاس ہوا جس میں قومی سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس