اپریل 5, 2025 1:05 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

’کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا‘ حافظ نعیم الرحمان کا دعوت افطارسے خطاب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
’کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا‘ حافظ نعیم الرحمان کا دعوت افطارسے خطاب( فائل فوٹو)

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، ان مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےلیاری میں’ حق دو عوام کو’جلسہ عام وعوامی دعوت افطارسے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گزشتہ 17 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، لیاری کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد ہے کہ آج بھی عوام جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائیں گے،کرپشن کا سارا نظام بلاول ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس تک جاتا ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے،جماعت اسلامی لیاری کے جلسہ عام سے مطالبہ کررہی ہے کہ بلوچستان کے لاپتا افراد کو فوری بازیاب کرے،عوام چاہے کسی بھی صوبے کے ہوں ان سب کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور غزہ میں بمباری کرکے اسرائیل نے بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کو شہید کیا ہے،حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی بھی امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتا،جدوجہد مقامی سطح پر بھی ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے لوگوں پر اعتماد کیا تھا،جعلی طریقے سے پیپلز پارٹی کا مئیر مسلط کردیا گیا،مسلط کردہ لوگ کبھی بھی شہریوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی طاغوت کے خلاف بڑی تحریک آپ کا انتظار کررہی ہے،عید کے بعد زبردست تحریک چلائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس