اپریل 7, 2025 5:38 شام

English / Urdu

Follw Us on:

آئی پی ایل 2025: ’یہ ملے ہوئے ہیں‘ ایمپائر اور دھونی تنقید کی زد میں آگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کے اپنے پہلے میچ میں شاندار فتح حاصل کی جہاں انہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر میدان مارا۔

ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں صرف 155 رنز پر محدود کرنے کے بعد CSK نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

چنئی کی جانب سے راچن رویندرا اور روتراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی بنیاد پر شایقین کی جانب سے چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ CSK کے تیز گیند باز خلیل احمد ایک بات چیت کے دوران گیند کو صاف کرتے ہیں، لیکن وہ تولیے کا استعمال نہیں کرتے، جس پر شائقین نے الزام عائد کیا کہ وہ گیند پر کسی ممنوعہ مادہ کو رگڑ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اور منظر دکھایا گیا جس میں CSK کے سابق کپتان MS دھونی اور میدان میں موجود امپائر کے درمیان گفتگو ہو رہی ہوتی ہے۔ دھونی امپائر سے کچھ بات کرتے ہیں جس پر امپائر ایک تھمبز اپ کے اشارے سے جواب دیتے ہیں۔ اگرچہ اس بات چیت کا مقصد واضح نہیں تھا لیکن شائقین نے اسے مشکوک سمجھا اور یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دھونی اور امپائر کسی غلط عمل میں ملوث ہیں۔

ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے کیونکہ چنئی سپر کنگز نے اس میچ میں انتہائی بہترین کھیل پیش کیا تھا اور ممبئی انڈینز کو ہر لحاظ سے شکست دی۔

 CSK کی جیت کے ساتھ وہ آئی پی ایل 2025 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز ابھی تک کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی پر تنقید یا وجہ کچھ اور؟ عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس