Follw Us on:

پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے ختم، پانچ ٹی20 میچز کا اضافہ کردیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak bangladesh
پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں تبدیلی: ون ڈے ختم، پانچ ٹی20 میچز کا اضافہ کردیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے مل کر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول میں ایک تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر ‘ سمیعی الحسن’ کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان مئی اور جولائی میں ہونے والی سیریز سے 50 اوورز کی کرکٹ مکمل طور پر ختم دی گئی ہے اور ان کی جگہ پانچ پانچ میچوں کی T20 سیریز رکھی گئی ہے۔

اس فیصلے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ آئندہ سال فروری میں انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کی تیاری ہے جس میں دونوں ٹیمیں شرکت کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

ابتدائی طور پر بنگلہ دیش کو مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس میں تین ون ڈے اور تین T20 میچز شامل تھے لیکن اب اس سیریز میں پانچ T20 میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح جولائی میں پاکستان کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا جہاں تین ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے لیکن اب اس سیریز میں بھی تین T20 میچز شامل ہوں گے۔

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور مداح اس نئے شیڈول کے ساتھ T20 کرکٹ کے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہوں گے جس کی تیاری کے لئے دونوں ممالک خوب محنت کر رہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے اور کس ٹیم کی T20 فارم اس ایونٹ کے لئے زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید  پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران ہارٹ اٹیک، کرکٹ بورڈ کی میٹنگ بھی منسوخ

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس