Follw Us on:

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا میو کے بعد جناح اسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم، وجہ کیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انہوں نے اسپتال کے ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور پرنسپل اور ایم ایس معطل کر نے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز شریف نے اچانک جناح اپستال کا دورہ کیا، جہاں اچانک پہنچنے پر شکایات کے انبار ملے، انہوں نے میڈیکل سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیکل سٹور میں ادویات موجود تھیں۔ مریضوں کو ادویات سے محروم رکھنے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی، انہوں نے میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا۔

جناح اسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے پر شکایات کا اظہار کیا، مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور جناح اسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: فرائض میں غفلت یا معاملہ کچھ اور، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر کو مریم نواز نے کیوں ڈانٹا نیا دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے اس سے قبل مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تھا، مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگائے تھے، جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس