اپریل 5, 2025 1:05 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا، مچل سینٹنر کی جگہ ٹام لیتھم کپتان مقرر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر ٹام لیتھم، جو اس وقت اپنی عمدہ بیٹنگ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اور اب پاکستان کے خلاف آنے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

نیوزی لینڈ کے موجودہ وائٹ بال کپتان میچل سینٹنر جو اس وقت ان فٹ ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں ٹام لیتھم کی قیادت میں ٹیم میدان میں اترے گی۔

اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جہاں ایک طرف ٹیم میں شامل ہونے والے آٹھ کھلاڑیوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی اور فائنل تک پہنچے تھے، وہیں کچھ نئے چہرے بھی سامنے آئے ہیں۔

ان میں سے سب سے نمایاں نام نک کیلی اور محمد عباس، جو پہلی بار نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

اس سیریز میں کچھ بڑے کھلاڑی جیسے کہ میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوے اور گلین فلپس کی غیرموجودگی محسوس کی جائے گی، جو اپنے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے معاہدوں کی وجہ سے اس سیریز میں شریک نہیں ہو سکے۔

اس کے علاوہ، کین ولیمسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے خود کو دستیاب نہیں کیا۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ میں کچھ نئے چہرے اور ایک مضبوط ترتیب ہوگی۔ نک کیلی اور ول یانگ اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ مڈل آرڈر میں ڈیرل میچل، مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ ٹیم کے بیٹنگ اسٹینڈارڈز کو بلند کریں گے۔

دوسری جانب بالنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کو کچھ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ جیسے کہ فاسٹ بولر میٹ ہیری اور کائل جیمیسن دونوں اس سیریز میں نہیں ہوں گے۔ اور ان کی غیرموجودگی میں ول او روک، جیکب ڈفی، نیتھن اسمتھ اور بین سیئرز کو میدان میں اتارا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسپن ڈپارٹمنٹ میں مائیکل بریسویل کا ساتھ دینے کے لیے 22 سالہ آکلینڈ اکیس اور لیگ اسپنر آدی اشوک کی دوبارہ شمولیت ہوئی ہے جنہوں نے 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

یہ سیریز 29 مارچ کو نیپر میں شروع ہوگی اور اس کے بعد 2 اپریل کو ہیملٹن اور 5 اپریل کو ماؤنٹ مانگنوئی میں دوسرے اور تیسرے میچز ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کو اس وقت پاکستان کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: آسٹریلوی کھلاڑی کے ہاتھوں میں کراچی کنگز کا مقدر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس