مسلح ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب چنن پل پر میاں بیوی کو روکا، ان سے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں اور پھر انہیں اسلحے کے زور پر قریبی کھیتوں میں لے گئے۔
ملزمان نے شوہر کو باندھ کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایااور واردات کے بعد وہ ان کے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں شوہر نے پولیس کو اس المناک واقعے کی اطلاع دی اور تفصیلات فراہم کیں۔
جسے تھانہ ساندل بار میں پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دو ڈاکوؤں نے موٹروے کے قریب میاں بیوی کو روک پر انہیں لوٹا اورپھر شوہر کو باندھ کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
جس کے بعد ڈاکوفرار ہو گے،پولیس نے شق کی بنیاد پر چھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جبکہ مزید کارروائی جا رہی ہے۔