عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج بروز اتوار عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان بھر میں رویت ہلال کمیٹی آج عیدالفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی ۔
اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے اور شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کے مسلمانوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی نے عید کی خوشیاں چھین لیں
ان کا مزیدکہنا تھاکہ حالات کے پیش نظر اس عید پر ولی باغ میں ملاقات ممکن نہیں ہوگی، غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل عید الفطر منائی جائے گی۔ ملک میں آج 28 واں روزہ تھا اور شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔