April 13, 2025 10:46 pm

English / Urdu

Follw Us on:

امریکی ٹیرف سے عالمی تجارت پر شدید اثرات: ٹرمپ کا ٹیرف کم نہ کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی مالیاتی نظام کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک امریکہ کی تجارتی پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، انہیں اب بہت زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ ٹرمپ نے درآمدی محصولات کو دوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ قلیل مدتی طور پر مالیاتی منڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، مگر طویل المدت میں امریکا کے مفاد میں ہیں۔

ان بیانات کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی جبکہ امریکی اسٹاک فیوچرز نے بھی نیچے کا رخ اختیار کیا۔ سرمایہ کاروں میں خوف ہے کہ ٹرمپ کے سخت ٹیرف اقدامات سے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی، صارفین کا اعتماد کم ہوگا اور یہ صورتحال عالمی تجارت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اتوار کو ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: “میں نہیں چاہتا کہ معیشت نیچے جائے، لیکن کبھی کبھی کسی مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے دوا لینا پڑتی ہے۔” انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یورپ اور ایشیا کے کئی رہنما ان سے ٹیرف کم کرنے کے لیے بات کر رہے ہیں، مگر وہ صرف اسی صورت میں رعایت دیں گے جب دوسرے ممالک امریکا کو سالانہ بنیاد پر بھاری ادائیگی کریں۔

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے نہ صرف چین کو جوابی اقدامات پر مجبور کیا بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں عالمی تجارتی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور کئی معاشی ماہرین اسے دنیا کی معاشی بحالی کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

اس دوران، امریکی حکومت کے اعلیٰ مشیر ٹیرف پالیسی کے دفاع میں سامنے آئے۔ ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ کے مطابق، ٹرمپ کے اعلانات کے بعد 50 سے زائد ممالک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر چکے ہیں۔ کامرس سکریٹری ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ ٹیرف عارضی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

یہ صورتحال عالمی سطح پر تجارت کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جانب ایک مضبوط اشارہ ہے، جس کا اثر ترقی پذیر ممالک پر خاص طور پر گہرا ہو سکتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس