مارچ 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیاں سامنے آ گئیں، آئی سی سی کی جانب سے تین کرکٹرز کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن میں انڈیا کے شریاس ائیر، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور فاسٹ بولر جیکب ڈفی شامل ہیں۔
انڈین ٹیم کے شریاس ائیر، جنہوں نے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انڈیا کو تاریخی فتح دلائی تھی اور اب اس ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ان کی شاندار بیٹنگ نے نہ صرف انڈیا کی جیت کو یقینی بنایا تھا بلکہ کرکٹ شائقین کو بھی دنگ کر دیا۔
مزید پڑھیں: ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کھیل پیش کیا، جس نے ان کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دی۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں اور ان کی پاکستان کے خلاف حالیہ ہوم وائٹ بال سیریز میں شاندار بولنگ نے ہر کسی کو حیران کن کارکردگی دیکھنے پر مجبور کر دیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سنسنی خیز مقابلے میں کون سا کرکٹر اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرتا ہے؟