پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، جو 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔ اس سیزن میں تین ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہیں، جن میں سے دو ہفتہ کے دنوں اور ایک یومِ مزدور (یکم مئی) کو کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب گزشتہ سال کی طرح پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے کپتانوں ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ سیزن 2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسری بار رنر اپ رہی تھی۔
پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول:
ٹیمیں | مقام | وقت | تاریخ |
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز | راولپنڈی | رات 8:30 بجے | 11 اپریل |
پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | راولپنڈی | دن 3:30 بجے | 12 اپریل |
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز | کراچی | رات8 بجے | 12 اپریل |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز | راولپنڈی | رات8 بجے | 13 اپریل |
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی | راولپنڈی | رات8 بجے | 14 اپریل |
کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز | کراچی | رات8 بجے | 15 اپریل |
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز | راولپنڈی | رات 8بجے | 16 اپریل |
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | کراچی | رات 8 بجے | 18 اپریل |
پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز | راولپنڈی | رات 8 بجے | 19 اپریل |
کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ | کراچی | رات 8 بجے | 20 اپریل |
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی | کراچی | رات 8 بجے | 21 اپریل |
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز | ملتان | رات 8 بجے | 22 اپریل |
ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ | ملتان | رات 8 بجے | 23 اپریل |
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی | لاہور | رات 8 بجے | 24 اپریل |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز | لاہور | رات8 بجے | 25 اپریل |
لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز | لاہور | رات8 بجے | 26 اپریل |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی | لاہور | رات 8 بجے | 27 اپریل |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز | لاہور | رات 8 بجے | 29 اپریل |
لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ | لاہور | رات 8 بجے | 30 اپریل |
ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز | ملتان | دن 3:30 بجے | یکم مئی |
لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | لاہور | رات 8بجے | یکم مئی |
پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ | لاہور | رات 8 بجے | 2 مئی |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ | لاہور | رات 8 بجے | 3 مئی |
لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز | لاہور | رات8 بجے | 4 مئی |
ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی | ملتان | رات 8 بجے | 5 مئی |
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | راولپنڈی | رات 8 بجے | 7 مئی |
پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز | راولپنڈی | رات8 بجے | 8 مئی |
پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز | راولپنڈی | رات 8 بجے | 9 مئی |
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | ملتان | دن3:30 بجے | 10 مئی |
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز | راولپنڈی | رات 8 بجے | 10 مئی |
کوالیفائر | راولپنڈی | رات8 بجے | 13 مئی |
ختم کرنے والا 1 | لاہور | رات 8 بجے | 14 مئی |
ایلمینیٹر 2 | لاہور | رات 8 بجے | 16 مئی |
فائنل | لاہور | رات8 بجے | 18 مئی |