Follw Us on:

دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام: کراچی کی PAF مسرور ایئربیس تباہی سے بال بال بچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جو اگر کامیاب ہو جاتا تو کراچی کے دل میں قیامت برپا ہو سکتی تھی۔ 

مسلح حملہ آوروں کا ہدف ملک کی سب سے اسٹریٹیجک ایئربیس PAF مسرور تھی لیکن بروقت کارروائی نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

ذرائع کے مطابق یہ انتہائی پیچیدہ اور خطرناک منصوبہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ “فتنہ الخوارج” (FAK) کے ایک مرکزی کمانڈر نے تیار کیا تھا۔ 

وہ کمانڈر نہ صرف خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ ہے بلکہ ماضی میں کئی ہائی پروفائل حملوں میں بھی مطلوب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 35 افراد شہید

حملے کی منصوبہ بندی تیرہ ماہ سے جاری تھی، دہشت گردوں کی ایک نو رکنی ٹیم جس میں پانچ افغان شہری بھی شامل تھے، وہ لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے اور انہوں نے ایئربیس کے قریب ایک رہائشی علاقے میں خفیہ ٹھکانے بنائے جبکہ کئی ہفتوں تک ایئربیس کی نگرانی بھی کرتے رہے۔

ان کا مقصد تھا کہ ایئربیس کے ایک پہلے سے شناخت شدہ مقام سے داخل ہو کر جہازوں کو تباہ کریں، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں، اور زیادہ سے زیادہ دیر تک ایئربیس پر قابض رہیں۔ 

منصوبے کے مطابق یہ حملہ آور آخری سانس تک لڑنے اور شہادت کی نیت سے آئے تھے۔

لیکن پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی کی عقابی نگاہیں ان کے ہر قدم پر تھیں، ایک طویل اور خفیہ نگرانی کے بعد جب دہشت گرد حتمی کارروائی کے لیے حرکت میں آئے تو ایجنسی نے فوری خفیہ اور مربوط آپریشن کے ذریعے ان تمام افراد کو مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا۔

اس آپریشن سے نہ صرف ایک بڑی تباہی کو روکا گیا بلکہ فتنہ الخوارج کے ایک اہم نیٹ ورک کو بھی توڑ کر رکھ دیا۔ 

یاد رہے کہ یہ وہی نیٹ ورک ہے جو نومبر 2024 میں کراچی کے سائٹ ایریا میں چینی انجینئروں پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔

گرفتار ہونے والا مرکزی کمانڈر وہی شخص ہے جس نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور بعد ازاں افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق یہ شخص بارودی سرنگوں (IEDs) کا ماہر ہے اور افغان طالبان کے ساتھ نیٹو اور ISAF کے خلاف جنگ میں شامل رہا ہے۔

ابتدائی تفتیش یہ بتاتی ہے کہ اس سازش کے پیچھے صرف دہشت گرد گروہ ہی نہیں بلکہ کچھ دشمن خفیہ ایجنسیاں بھی شامل ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم کوششیں کر رہی ہیں۔ 

گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ایونٹ پر بھی ایسا ہی منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انٹیلیجنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر لمحہ چوکس اور مستعد ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی لیکن قوم کا عزم مضبوط ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کا جذبہ برقرار ہے۔مزید پڑھیں: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر 450 طلبا کے ویزے منسوخ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس