صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی جانب سے گاڑی مالکان کو بڑا ریلیف فراہم کردیا گیا۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے پرانی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کی توسیع کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔
عوام الناس بالخصوص گاڑی مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ 15 مئی 2025 تک اپنی پرانی نمبر پلیٹس کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس اور پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈ سے تبدیل کروالیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کا 53 ہزار ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
جاری کردہ نوٹیفیکیشن مین کہا گیا ہے کہ توسیع کی تاریخ گزرنے کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔