Follw Us on:

ٹرمپ کا یوٹرن: چینی الیکٹرانکس پر 145 فیصد ٹیرف ختم کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ کا یوٹرن

ایک ایسے وقت میں جب تجارتی جنگ کے بھڑکنے کی توقع کی جا رہی تھی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک یوٹرن لے لیا ہے۔ 

امریکی صدر نے چین سے درآمد ہونے والے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز اور سیمی کنڈکٹرز پر لگایا گیا 145 فیصد بھاری ٹیرف اچانک ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جاری ہونے والے جمعہ کی رات کے ایک ہنگامی نوٹس میں سامنے آیا تھا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں چین پر فینٹانائل کی اسمگلنگ کا الزام عائد کر کے 125 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ تھا۔ لیکن اب انہی اشیاء کو اچانک اس اضافی بوجھ سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

ماہرین حیران ہیں کیونکہ یہی وہ مصنوعات ہیں جن کی تیاری امریکا میں تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ان کی مقامی سطح پر پیداوار دوبارہ شروع کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

صارفین کے لیے یہ خبر کسی ریلیف سے کم نہیں۔ اگر ٹیرف برقرار رہتا تو اسمارٹ فونز سے لے کر لیپ ٹاپ تک ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو لیتی۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ قدم وقتی طور پر سیاسی چال ہے یا ٹرمپ کی تجارتی پالیسی میں واقعی بڑی تبدیلی کی شروعات؟مزید پڑھیں: عالمی ٹیرف جنگ سے سونا ایک بار پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس