Follw Us on:

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ بمباری، 70 معصوم فلسطینی شہید: ’ہم نے کس جرم کی سزا پائی ہے؟‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

غزہ پر اسرائیلی حملے ایک بار پھر انسانیت کو شرمندہ کر گئے۔ جمعہ کی صبح سے شروع ہونے والی بمباری کی وجہ سے اب تک کم از کم 70 معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسپتالوں میں میتوں کے انبار لگ گئے ہیں اور ہر کمرہ چیخ و پکار ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق صرف جمعہ کے دن صبح سے شام تک 64 افراد اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے اور تعداد ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔

اس کے علاوہ کئی علاقوں میں رہائشی مکانات اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماں نے اپنے تین بچوں کی لاشوں کو گود میں لیے روتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے کس جرم کی سزا پائی ہے؟‘‘

غزہ کے لوگ صرف بموں کا نہیں، بھوک اور پیاس کا بھی شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری امداد نہ پہنچی تو لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک، ادویات اور پانی نایاب ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 51,065 افراد شہید اور 116,505 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ مجموعی ہلاکتیں 61,700 سے تجاوز کر چکی ہیں کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ایک طرف غزہ خاک و خون میں نہایا ہے تو دوسری طرف لوگ جیتے جی مر رہے ہیں۔ غزہ میں ایک باپ کا کہنا تھا کہ ’’بچوں کو بھوکا دیکھ کر دل چھلنی ہو جاتا ہے، مگر کچھ کر نہیں سکتے۔‘‘

غزہ آج صرف جنگ کا شکار نہیں، یہ انسانیت کا امتحان بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: میٹا نے 90 ہزار سے زائد فلسطین نواز ویڈیوز، تصاویر اور پیغامات ڈیلیٹ کردیے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس