Follw Us on:

اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈز کو مقررہ کم از کم اجرت نہ دینے پر نجی کمپنی کا منیجر گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
تمام سیکیورٹی کمپنیاں صرف تربیت یافتہ افراد کو بطور گارڈ بھرتی کریں۔ (فوٹو: گوگل)

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن کے دوران ایک سیکیورٹی کمپنی کے منیجر کو کم از کم مقررہ اجرت 37 ہزار روپے ادا نہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق بلیو ایریا میں واقع نجی دفاتر کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈز کی بھی اچانک جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے گارڈز کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سیکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن جاری ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سیکیورٹی کمپنیاں صرف تربیت یافتہ افراد کو بطور گارڈ بھرتی کریں اور ان کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: انڈیا میں سیاحوں پر حملہ، اطالوی اور اسرائیلی شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک

انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ سیکیورٹی گارڈز کو کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے ادا کرنا لازم ہے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس