📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس
ابھی کوئی تازہ اپ ڈیٹ موجود نہیں
مکمل تفصیلات:
انڈین وزارتِ خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
انڈیا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں سنگین کشیدگی کے تناظر میں یکے بعد دیگرے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انڈین حکومت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، سارک کے تحت پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔
After the terrorist attack in #Pahalgam, the Indian government has taken major action against #Pakistan.
— Amit Pandey 🇮🇳 (@ISHUPANDEY) April 23, 2025
The spokesperson of the Ministry of External Affairs said that
Sindus Water Treaty was cancelled
Visas of Pakistani citizens were cancelled#PakistanEmbassy was closed… pic.twitter.com/DTsQjKmXg4
ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کررہے ہیں، اٹاری اور واہگہ بارڈر کو بھی بند کررہے ہیں۔ 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا۔ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 تک لایا جائے گا۔
انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔