Follw Us on:

حافظ نعیم کا جمعہ کو ‘یوم مذمت انڈیا واسرائیل’ منانے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جمعہ 25 اپریل کو 'یوم مذمت انڈیا واسرائیل' کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے جمعہ 25 اپریل کو ‘یوم مذمت انڈیا واسرائیل’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ‘ انڈیا کی آبی جارحیت، سازیوں اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف کل 25 اپریل بروز جمعہ ؛یوم مذمت انڈیا واسرائیل’ منایا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونے والے حملے کے بعد اس انڈین ردعمل کا جواب ہے جس میں مودی سرکار نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی ہے۔

مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ چھ دہائی پرانے سندھ طاس معاہدے کو ختم، سفارتی تعلقات میں کمی، پاکستانیوں کے سارے ویزے معطل کرنے سمیت متعدد اعلانات کیے۔

پاکستان نے جواب میں ان اقدامات کو جارحیت سے تعبیر کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے ثبوت پیش کرنے کا تقاضہ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ‘ہفتہ 26 اپریل کو پورے ملک میں تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے ساری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ قوم اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ کے خلاف متحد ہے۔

مزید پڑھیں: پانی بند کرنے کی بھارتی کوشش کو جنگ سمجھا جائے گا، پاکستان کا اعلان

واضح رہے کہ قبل ازیں جماعت اسلامی نے لاہور، کراچی، ملتان اور اسلام آباد میں یکجہتی غزہ مارچ کیے تھے، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے خلاف ہفتہ 26 اپریل کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے فلسطینیوں کو یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس