غزہ کی زمین آج ایک بار پھر خون میں رنگ گئی، جب اسرائیلی فوج نے صبح شمالی غزہ کے جابالیا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ فضائی حملے کیے۔
ان حملوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 60 سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو گئے۔ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد سے جاری ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 ماہ سے جاری اس جنگ میں اب تک 51,355 فلسطینی شہید اور 117,248 زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 1,978 فلسطینی شہید اور 5,207 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ ک حکومتی میڈیا آفس نے شہداء کی تعداد 61,700 سے زائد بتائی ہے جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی زندگی کی کوئی خبر نہیں۔
یہ حملے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت کی ایک اور مثال ہیں۔ پورے خاندانوں کا صفایا، بچوں اور خواتین کی شہادتیں اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام عالمی برادری کے لیے ایک سنگین سوال ہے کہ آخر کب، غزہ کے معصوم شہریوں کی آواز سنی جائے گی؟
مزید پڑھیں: ’یہ ایک سوچی سمجھی مہم ہے‘ کشمیری طلبا انڈیا کے خلاف بول پڑے