April 25, 2025 10:27 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پانی روکنے کی دھمکی کو جنگ سمجھا جائے گا، پاکستان 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر انڈیا نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا اور پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا، جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ قدم ہے۔ ایسے اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور ملکی دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ انڈیا کے اس اقدام سے دوقومی نظریے کی سچائی ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

ترجمان نے مزید بتایا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے، انڈیا کی کمرشل پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بھی بند کر دی گئی ہے، اور سارک اسکیم کے تحت جاری تمام بھارتی ویزے معطل کر دیے گئے ہیں، صرف سکھ یاتریوں کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

شفقت علی خان نے پاکستان کے حالیہ سفارتی روابط کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ کیا اور ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، روانڈا، افغانستان، ازبکستان اور ایران کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ملاقاتیں اور رابطے ہوئے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ انڈیا کے کسی بھی جارحانہ قدم کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس