پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 15واں میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا گیا، جس میں قلندرز نے سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور یاسر خان اوپننگ کے لیے آئے۔ اننگ کا آغاز اچھے انداز میں ہوا مگر یاسر خان 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 185 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ کامران غلام نے 52، عثمان خان نے 18، جب کہ شائے ہوپ نے 9 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا جاسکا، قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 وکٹ بنائے اور 5 وکٹوں سے سلطانز کی شکست دے دی۔
قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر جیت کر نمایاں کردار ادا کیا۔ان کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 34، جب کہ فخر زمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ مزید یہ کہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جب کہ محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
10ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے موجود ہیں، گزشتہ مقابلے میں ملتان سلطانز فاتح رہی، جب کہ اس بار یہ فتح لاہور نے اپنے نام کی۔ پوائنٹس ٹیبل پر 6 مقابلوں کے بعد لاہور قلندرز کے 6، جب کہ ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔