Follw Us on:

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا خودکش دھماکے میں مارا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ دوسرا دہشتگرد خود کو دھماکے سے اڑا کر ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ حکام کے مطابق، سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں: کشمیر تنازع: عالمی سفارتی ایجنڈے پر کیوں پسِ پشت جا رہا ہے؟

کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا، جب کہ دوسرا دہشتگرد محاصرے میں آ کر خودکش دھماکہ کر کے مارا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کوئٹہ میں کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کے کسی ممکنہ سہولت کار یا نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس