وانا میں امن کمیٹی دفتر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کے دو ارکان، تحصیل اور سیف الرحمان، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔‘