April 30, 2025 12:52 am

English / Urdu

Follw Us on:

روس نے یوکرین کی جانب سے جنگ بندی میں 30 دن کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روس نے یوکرین کی جانب سے جنگ بندی میں 30 دن کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی( فائل فوٹو)

روس نے یوکرین کی  تجویز مسترد کر دی ہے جس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی یکطرفہ تین روزہ جنگ بندی کو 30 دن تک بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی۔

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  تصدیق کی کہ ماسکو نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی اس پیشکش کو دیکھا ہے، جس میں پوتن کی مئی کے آغاز میں دی گئی مختصر جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی تھی۔

تاہم دمتری  پیسکوف کا کہنا تھا کہ کئی سوالات کی وضاحت کے بغیر طویل المدتی جنگ بندی میں داخل ہونا مشکل ہوگا۔

زیلنسکی نے پوتن کی اس یکطرفہ جنگ بندی کو چالاکی اور دھوکہ دہی کی کوشش قرار دیا ، جو 8 سے 10 مئی تک جاری رہے گی اور نازی جرمنی پر فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے ۔

یوکرینی صدر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ماسکو 30 دن کی فوری جنگ بندی کی تجویز پر رضامند کیوں نہیں ہو رہا۔

پیسکوف نے زیلنسکی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوتن کے تین روزہ جنگ بندی کے فیصلےپر یوکرین کی جانب سے براہِ راست جواب نہ دینا خود ایک چالاکی ہے۔

یہ تمام بیان بازی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے کی بڑھتی ہوئی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوتن سے مطالبہ کیا کہ وہ فائرنگ بند کریں اور ایک معاہدے پر دستخط کریں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پوتن ان کے ساتھ صرف وقت گزاری کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ روس نے امریکہ کی جانب سے 30 دن کی جنگ بندی کی تجویز کو یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ اس کے لیے کئی شرائط لازم ہیں، جن میں شامل تھا کہ یوکرین اس وقفے کو اپنی افواج کو منظم کرنے یا دوبارہ اسلحہ حاصل کرنے کے لیے استعمال نہ کرےاور مغربی ممالک کی جانب سے اسلحے کی فراہمی بند کی جائے۔

روس نے ان شرائط کے بدلے میں کوئی رعایت دینے کی پیشکش نہیں کی۔

یوکرین نے امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ زیلنسکی نے پیر کی رات کہا کہ جنگ بندی فوری، مکمل اور غیر مشروط ہونی چاہیے ،کم از کم 30 دن کے لیے، تاکہ اسے محفوظ اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس