Follw Us on:

پہلگام فالس فلیگ:پاک فوج نے ایک ہی دن میں دو انڈین کواڈ کواپٹر مار گرائے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian dron
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے دوکواڈ کواپٹر مار گرائے۔

پاک فوج نے  لائن آف کنٹرول پر  ایک ہی روز میں انڈین فوج کے دوکواڈ کواپٹر مار گرائے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے  ستوال سیکٹر پر انڈین فوج کا ایک اور  کواڈ کاپٹر مار گرایا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر پھنتوم -4ماڈل کا تھا اور یہ کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی  کر رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔

اس سے قبل آج  دن کوپاک فوج نے انڈین پانچ آسام رجمنٹ کا  ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔

دفاعی ماہرین  کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی  کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں جبکہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس