پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 18واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جس میں گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی۔
سلطانز کی جانب سے اوپننگ کے لیے کپتان محمد رضوان اور یاسر خان آئے، مگر یاسر خان زیادہ دیر ٹہر نہ سکے اور محض 5 رنز بناکر چلتے بنے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جب کہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔