Follw Us on:

انڈیا نے اگر شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم انڈیا نہیں جائے گی۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر انڈیا نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ انڈیا نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انڈیا نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم انڈیا نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں انڈیا کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری جلد میڈیا کو بتائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے پیچھے انڈیاکے بہت سے عزائم ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد انڈین فوج میں ’بغاوت‘۔ تلخ کلامی پرفائرنگ، 5 سکھ سپاہی ہلاک

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران ثبوت پیش کیے اور بتایا کہ انڈیا پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا معصوم شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کررہا ہے۔ جہلم بس اسٹینڈ پر اڑھائی کلو کا نم برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کے ہینڈلرز کا نام سکھویندر ہے، جو کہ انڈین فوج میں صوبیدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی، موبائل ڈیٹا کا فرانزک جاری ہے۔ انڈین ساختہ ڈرون بھی پکڑا گیا اور دس لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ سے میجر سندیپ یہ سب کچھ کررہا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر سندیپ ورما نے کال میں اعتراف کیا کہ ہم بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی کررہے ہیں۔ میجر سندیپ ورما کا کہنا تھا پیسوں کے عوض دہشتگرد کارروائیاں سالوں پر محیط ہوں گی، زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو ہلاک کرنا ہمارا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں بم کی برآمدگی پر انڈین میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 5 بم برآمد ہونےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ 22اپریل 2025 کو سکھویندر نے ندالہ کے قریب آئی ای ڈی کی ڈیلیوری کی، 23 اپریل کو سکھویندر نے دہشت گردکو بس اسٹینڈ پر بم حملےکا ٹاسک دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس