Follw Us on:

سعودی عرب کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل کا مشورہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak & saudi foreign ministers
تمام ایسے اقدامات کیے جائیں جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ (فوٹو: پاکستان منسٹری آف فارن افیئرز)

سعودی عرب نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے مسلسل واقعات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سعودی حکومت کو تشویش ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کو اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ تمام ایسے اقدامات کیے جائیں جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ کشیدگی کا خاتمہ اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس