Follw Us on:

بنوں: جھڑپ میں تین اہلکار جاں بحق، دو دہشت گرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکارجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ بنوں کے علاقے چشمی کے سپن تنگی مقام پر پیش آیا، جس کی تصدیق بنوں کے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کے دفتر سے جاری بیان میں کی گئی۔

فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنیامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور جان کی بازی ہار گئے، جب کہ کانسٹیبل وافد خان اور عمران شدید زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق، مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر ساتھی لاشیں اور زخمی افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم اور دستی بم برآمد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ روہتاس، جہاں تاریخ کی سرگوشیاں آپ کا استقبال کرتی ہیں

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او سجاد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی اور سی ٹی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس فوری طور پر اسپتال پہنچے، جہاں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی گئی۔ حکام نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات دیں اور کہا کہ تمام دستیاب وسائل زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔

آر پی او سجاد خان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشتگردوں کو سخت ترین جواب دیں گے۔ بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مارچ میں کوہاٹ کے ٹانڈہ ڈیم پر حملے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار شہید ہوئے تھے، جب کہ جنوری میں میرعلی بازار میں فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوا تھا۔ اس تازہ واقعے نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس