Follw Us on:

پاک انڈیا کشیدگی: ‘عمران خان کو فوری رہا کیا جائے’ پی ٹی آئی کا مطالبہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عمران خان کو فوری رہا کیا جائے

خطے میں کشیدگی عروج پر ہے سرحدوں پر گھناؤنی سازشوں کی بو اور اندرونِ ملک قیادت کا خلاء ایسے نازک لمحے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بانی و سابق وزیرِاعظم عمران خان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا پُرزور مطالبہ کر دیا ہے۔

جمعرات کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹیوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سلامتی، سیاسی عدم استحکام اور خطے میں بڑھتے ہوئے انڈین خطرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “جب ملک بیرونی خطرات کی لپیٹ میں ہے تب قیادت کی غیر موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ایسے وقت میں عمران خان کو خاموش رکھنا محض سیاسی انتقام نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔”

ترجمان نے عمران خان کو قومی وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “عمران خان واحد رہنما ہیں جو قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی رہائی پاکستان کے مفاد میں ہے، کیونکہ ان کی قیادت ہی قومی سالمیت کی ضامن ہے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا میں مودی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں اور آر ایس ایس کی سوچ نے خطے میں امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ “ہم انڈین توسیع پسند عزائم کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو پورے جنوبی ایشیا کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔”

وقاص اکرم نے مزید کہا کہ جہاں موجودہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اگر وہاں عمران خان، جو بالاکوٹ کے ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں، جیل کی دیواروں کے پیچھے سے بھی بہادری، حوصلے اور قومی مفاد کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “تقریباً دو سال سے قید میں ہونے کے باوجود، بغیر وکیل یا اہلِ خانہ سے ملاقات کے، عمران خان آج بھی پاکستان کی خودمختاری کا سب سے توانا اور بے خوف آواز ہیں۔”

آخر میں انہوں نے عمران خان کا پیغام دہراتے ہوئے کہاکہ “امن ہماری ترجیح ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔”

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ کا انڈیا سے پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس