Follw Us on:

پاکستان نے ابدالی میزاٸل کا کامیاب تجربہ کرلیا، آٸی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاک انڈیا کشیدگی

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز “ابدالی ویپن سسٹم” کا کامیاب تربیتی تجربہ کر کے دنیا کو ایک واضح پیغام دے دیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تربیتی تجربہ “ایکس انڈس” مشقوں کا حصہ تھا جس کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو جانچنا اور میزائل کے تکنیکی پہلوؤں، بالخصوص اس کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر مانورنگ صلاحیتوں کو پرکھنا تھا۔

زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس اہم تجربے کے گواہ بنے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ افسران اور پاکستان کے معروف سائنسی اداروں کے سائنسدان و انجینئرز جنہوں نے برسوں کی محنت سے اس سسٹم کو عملی شکل دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انڈیا کشیدگی: کیا ہم جنگ کے دہانے پر ہیں؟

صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں شریک تمام افراد کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے خون ریز حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

انڈیا نے حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ادھر لائن آف کنٹرول پر انڈین افواج کی بلااشتعال گولہ باری کے جواب میں پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

لازمی پڑھیں: ’رسومات کے دوران جذباتی ماحول بن گیا‘، انڈیا میں تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک 55 زخمی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی “مہم جوئی” کا جواب نہ صرف فوری بلکہ “مزید شدید” ہوگا۔

پاکستانی قیادت نے باور کرایا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں جبکہ عالمی طاقتیں خصوصاً امریکا اور یورپی یونین دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہی ہیں۔

‘عبدالی’ میزائل کا یہ تجربہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی تیاریوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ ایک واضح انتباہ بھی ہے پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈیا کشیدگی پر اقوامِ متحدہ کا اجلاس ہوسکتا ہے لیکن فوری ضرورت نہیں، یونان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس