Follw Us on:

انڈیا اگر پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کو انڈیا پر حملہ کر دینا چاہیے، سابق بنگلہ دیشی میجر جنرل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے ڈھاکہ کو بیجنگ سے فوری مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔ (فوٹو: گوگل)

بنگلہ دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے پاکستان پر ممکنہ انڈین حملے کے تناظر میں بنگلہ دیشی حکومت کو انڈیا کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ریٹائرڈ جنرل فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کو فوراً انڈیا پر جوابی حملہ کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے انڈیا کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انڈیا پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان پر چڑھائی کرتا ہے تو بنگلہ دیشی حکومت کو انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں پر حملہ کرکے ان پر قبضہ کر لینا چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں: پاک-انڈیا جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف

سابق جنرل نے بنگلہ دیشی حکومت کو چین سے تعاون حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے ڈھاکہ کو بیجنگ سے فوری مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ میجر جنرل کی یہ تجویز بنگلہ دیشی اور علاقائی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے رہی ہے، جب کہ حکومتی سطح پر تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس