Follw Us on:

تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی بے قابو، فلپائن ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں سے جا ٹکرائی، متعدد افراد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے نینوئے اکوینو عالمی ہوائی اڈے پر آج اتوار کے روز ایک کار کے داخلی دروازے سے ٹکرا جانے کے واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ہوائی اڈے کی بیرونی ریلنگ سے ٹکراتی ہوئی ٹرمینل 1 کے داخلی راستے کے قریب واک وے پر جا پہنچی۔

حادثے کے بعد ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا، “ہم واقعے کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کو سمجھتے ہیں، خاص طور پر جب سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور تصدیق شدہ اطلاعات کا انتظار کریں۔”
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں انتخابات: ٹرمپ کی غیر یقینی پالیسیاں کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈی زی بی بی ریڈیو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک شخص کو زمین پر زخمی حالت میں طبی امداد لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں ہوائی اڈے کے داخلی دروازے کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ سیاہ رنگ کی ایس یو وی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

این اے آئی اے حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور حادثے میں ملوث گاڑی کا ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس