Follw Us on:

راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت، ’واٹر ایمرجنسی‘ نافذ کر دی گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

راولپنڈی میں ایک بار پھر پانی کی شدید قلت کے باعث واٹر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی باقی ہے جبکہ راول ڈیم میں تین ماہ کا ذخیرہ بچا ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ پانی کی طلب پانچ کروڑ گیلن روزانہ ہے، مگر موجودہ فراہمی صرف تین کروڑ گیلن ہے۔

بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی سطح مزید نیچے چلی گئی ہے جو اب 650 فٹ تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد متوقع، ملاقات کے بعد انڈیا جائیں گے

واسا حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے، جبکہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے، اس لیے اب غیر ضروری استعمال پر مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کی بچت کریں اور واسا سے مکمل تعاون کریں تاکہ آنے والے دنوں میں ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے پر سوالات اٹھا دیے جبکہ واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ مکمل طور پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک فنڈڈ منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے 35 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم کے منصوبے کے معاہدے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کے 4 لاٹز پر کام ہو رہا ہے، لاٹ 2 اور 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ روپے میں ایوارڈ کیا گیا تھا، 20 ارب 40کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ ترکش کمپنی کو ایوارڈ کر دیا گیا تھا۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان کی سربراہی میں معاہدے کا جائزہ لیا گیا، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اجلاس کے بعد منصوبے کے 2 لاٹز کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔

پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے والوں کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کارروائی کریں، غیر ملکی فنڈڈ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پراجیکٹ کا ہر3 ماہ بعد پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی میں جائزہ لیا جائے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس