Follw Us on:

پہلگام واقعے پر پاکستان کے مؤقف کو پوری دنیا نے سراہا ہے، وفاقی وزیرِاطلاعات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا نے سراہا ہے، جب کہ انڈیا کے مؤقف کو دنیا میں پزیرائی نہیں ملی۔

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِاطلاعات کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، 2019 میں انڈیا کے 2 جہاز گرائے اور پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا تھا۔ انڈیا نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ہم سب متحد ہیں۔ وزیرِاعظم نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف عالمی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے مختلف ملکوں کے سربراہان سے بات چیت کی ہے، دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا ہے، جب کہ انڈیا کے مؤقف کو دنیا میں پزیرائی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع، انڈین جارحیت پر فوری اجلاس بلانے کی ہدایت

وفاقی وزیرِاطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس