Follw Us on:

مائیکروسافٹ کا اسکائپ کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان، صارفین کو ‘ٹیمز’ پر منتقل ہونے کی ہدایت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Skype closed

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مشہور ویڈیو کالنگ ایپلیکیشن ‘اسکائپ’ کو 5 مئی 2025 کو باضابطہ طور پر بند کر رہا ہے، جس کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی ابتدائی دنیا کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہو جائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ‘مایکروسافٹ ٹیمز (فری)’ پر منتقل ہو جائیں، جو اب اس کی مرکزی کمیونیکیشن اور تعاون کی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

مایکروسافٹ نے اپنے بلاگ میں لکھاکہ “ہم اپنی مفت صارف کمیونیکیشن خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اسکائپ کو بند کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی ضروریات کے مطابق بہتر انداز میں ڈھال سکیں۔ اب ہماری توجہ مائیکروسافٹ ٹیمز (فری) پر مرکوز ہے، جو جدید دور کا مواصلاتی مرکز ہے۔”

مزید پڑھیں: ہفتے میں صرف دو دن کام، ایسا کہاں ہوگا؟

اسکائپ بند کیوں ہو رہا ہے؟

2003 میں متعارف ہونے والا اسکائپ ویڈیو کالنگ کا ایک بڑا نام تھا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ دیگر جدید پلیٹ فارمز اور کارپوریٹ ٹولز کی مقبولیت نے اس کی اہمیت کم کر دی۔

مائیکروسافٹ نے اب اپنی توجہ مکمل طور پر ‘ٹیمز’ پر مرکوز کر دی ہے، جو اس کے دیگر سافٹ ویئرز کے ساتھ بہتر طور پر مربوط ہے۔

ٹیمز پر منتقلی کا عمل:-

ٹیمز پر منتقلی کا عمل اسکائپ 5 مئی 2025 تک کام کرتا رہے گا۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ‘ٹیمز’ پر منتقل ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، حب پاور کمپنی ملک بھر میں چارجنگ پوائنٹس قائم کرے گی

کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام چیٹ ہسٹری اور رابطہ نمبرز ٹیمز میں خودکار طور پر منتقل ہو جائیں گے اور اسکائپ کی لاگ ان تفصیلات ٹیمز میں استعمال کی جا سکیں گی۔

ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے ہدایات:-

ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے ہدایات نئی اسکائپ کریڈٹ اور سبسکرپشنز کی فروخت روک دی گئی ہے، مگر موجودہ صارفین اپنی موجودہ سروس اس کے اختتام تک استعمال کر سکتے ہیں۔

‘اسکائپ نمبرز’ کی مدت ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے اور انھیں دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔

منتقلی کا طریقہ:-

اسکائپ کے صارفین کو ٹیمز پر جانے کے لیے صرف اپنی موجودہ لاگ ان معلومات سے سائن ان کرنا ہو گا۔ ٹیمز پر پرانی چیٹس، کانٹیکٹس، ون آن ون اور گروپ کالنگ، فائل شیئرنگ کے ساتھ اضافی سہولیات جیسے کیلنڈر اور کمیونٹی چینلز بھی دستیاب ہوں گے۔

لازمی پڑھیں: ’جاسوسی ہو رہی ہے‘، برطانیہ کی صارفین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں میں موبائل فون چارج نہ کرنے کی ہدایت

ایک دور کا اختتام:-

اسکائپ کی بندش کے ساتھ مائیکروسافٹ نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کمپنی کی مستقبل کی کمیونیکیشن حکمتِ عملی اب ‘ٹیمز’ کے گرد گھومتی ہے۔ اسکائپ کی شکل میں شروع ہونے والا ویڈیو کالنگ کا انقلاب اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس