ایک غیر متوقع موڑ نے پاکستان کی مارکیٹ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے، پاکستان میں عالمی برانڈز کے خلاف بائیکاٹ مہم نے مقامی کاروباروں کے لیے سنہری موقع پیدا کر دیا ہے۔
جہاں عالمی نام پیچھے ہٹ رہے ہیں وہیں پاکستانی نوجوان اور اُبھرتے کاروباری افراد میدان میں اُتر آئے ہیں۔
مقامی مصنوعات کی مانگ میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صارفین دل سے ان گھریلو برانڈز کو اپناتے جا رہے ہیں۔
ہ صرف ایک وقتی رجحان نہیں، بلکہ معاشی خودمختاری کی جانب پہلا مضبوط قدم ہے۔