Follw Us on:

پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
زمین پر ہدف

پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں کی دوڑ میں ایک اور زبردست سنگِ میل عبور کر لیا۔

پاکستانی سیکورٹی فورسسز کی جانب سے ‘فتح’ سیریز کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا گیا، جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کر دی۔
120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا یہ جدید میزائل “مشق ایکس انڈس” کا حصہ تھا، جس کا مقصد نہ صرف فوجی تیاری کا جائزہ لینا تھا بلکہ ٹیکنیکل نظام کی مکمل جانچ بھی تھی۔
تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا جنہوں نے فتح میزائل کی کارکردگی کو ‘اعلیٰ’ قرار دیا۔
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
یہ تجربہ دشمن کے لیے ایک واضح پیغام اور قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ پاکستان ہر محاذ کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کا ایک بوند پانی نہیں چھوڑیں گے، اسحاق ڈار

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس