Follw Us on:

انڈیا میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستانی یوٹیوب اکاؤنٹس کے بعد انڈیا میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستانی یوٹیوب اکاؤنٹس کے بعد انڈیا میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

انڈیا میں پاکستانی امدادی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے باعث وہاں کے صارفین ان صفحات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

انڈین حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں نہ صرف دو درجن سے زائد پاکستانی صحافیوں، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، بلکہ اب امدادی تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا فیس بک پیج انڈیا میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے اور جو صارفین وہاں سے اس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں، انہیں ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں واضح طور پر درج ہے کہ “یہ مواد انڈین حکومت کی درخواست پر دستیاب نہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی، فلاحی ادارہ ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

‘پاکستان میٹرز’ کی جانب سے رابطہ کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انڈیا میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی، فلاحی ادارہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس